آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۱۳۳
۲۲:۳۶

۲۰۲۶/۰۳/۰۹

حرم مطہررضوی میں جامعہ المصطفی کے طلبا کا شہید رہبر  کی امنگوں سے تجدید عہد 

حرم مطہررضوی میں جامعہ المصطفی کے طلبا کا شہید رہبر  کی امنگوں سے تجدید عہد 
جامعہ المصطفی العالمیہ کے طلبا نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم میں حاضر ہوکر رہبرمعظم انقلاب اسلامی کو شہید کرنے کے امریکی اور صیہونی حملوں اور جرائم کی مذمت کی اور امام شہید کی امنگوں سے تجدید عہد کیا 

 آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ المصطفی العالمیہ کے 700 طلبا نے جن کا تعلق دنیا کے مختلف ملکوں سے ہے امام رضآ علیہ السلام کے حرم مطہر کے رواق دارالمرحمہ میں اجتماع کرکے عالمی سامراج کے حملوں کی مذمت کی اور امام شہید اور رہبرانقلاب اسلامی کی امنگوں سے تجدید عہد کیا 
پروگرام کا آغازتلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد حجت الاسلام گنابادی نژاد نے سوگوار اجتماع سے خطاب کیا 

رہبرانقلاب کی قرآنی میراث پر تاکید اور بین الاقوامی طلبا کا کردار  

 حجت الاسلام والمسلمین گنابادی نژاد نے اپنے خطاب میں  شہید رہبرانقلاب اسلامی کی نظریاتی بنیاد کو قرانی تعلیمات پر استوار قرار دیا اور کہا کہ شہید رہبر نے اسلامی انقلاب سے قبل ہی قرآنی تعلیمات کی تشریح کرکے تفسیر کے اصلی مورچے کی بنیاد ڈالی 
 انہوں نے کہا کہ اس قرآںی نظریہ نے آج عالمی چیلنجوں کے مقابلے میں اپنی برتری کو ثابت کردیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج مختلف علمی میدانوں میں قرآنی مفسرین اور قرآنی علوم کے ماہرین پوری طرح سرگرم ہيں  
 حجت الاسلام گنابادی نژاد نے قرآںی تعلیمات کے اس مورچے میں دنیا کے مختلف ملکوں کے طلبا کی موجودگی کو اس نظریہ اور تربیت کا کامیاب نتیجہ قراردیا ۔
  استقامت آج سامراج کے مقابلے میں عزت کا باعث ہے
حجت الاسلام گنابادی نژاد نے انقلاب سے پہلے کے دشوار حالات کا ذکرکرتے ہوئے استقامت اور ثابت قدمی کو آج ملک کی عزت و وقار کے تحفظ کا  ضامن قرار دیا اور علاقے میں امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کے اقدامات اور خاص طور پر غزہ اور عراق میں ان قوتوں کے ظالمانہ اقدامات کو خطے میں سیاسی بالادستی اور تسلط قائم کرنے کی کوششوں کا نتیجہ بتایا اور کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ امریکا کی جنگ پسندانہ اور جارحانہ ماہیت اور اس کے چہرے کو بے نقاب کیا جائے  
 انہوں نے لیبیا اور عراق جیسے ملکوں کے تاریخی تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے رہبرانقلاب اسلامی کے اس درس کو کہ دشمن پر کبھی بھی اعتماد نہيں کیا جاسکتا ، نیادی اور حیاتی نکتہ قراردیا 
  پسپائي کے دور کا خاتمہ اور طلبا کی سنگین ذمہ داری 
حجت الاسلام گنادبادی نژاد نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ مارکر بھاگ جانے کا زمانہ ختم ہوگيا ہےاور ایران سیاسی اور فوجی میدان میں پوری قوت کے ساتھ ہر طرح کے خطرات کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے 
 انہوں نے کہا کہ  غیرملکی طلاب پر جو رہبرانقلاب اسلامی کے خاص عقیدت مند اور شاگرد ہیں اس مشن کو آگے بڑھانے کی سنگین ذمہ داری عائد ہوتی ہے تاکہ  تمام تحقیقی ، ابلاغیاتی اور بیان و خطاب کے میدان میں رہبرانقلاب کے افکار و نظریات کو پایہ تکمیل تک پہنچائيں اور سرافرازی کے ساتھ اس گرانقدر میراث کی پاسداری کریں  
انہوں نے علاقے میں تشیع اور استقامت کو متحرک کرنے میں رہبرانقلاب اسلامی کے تاریخی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوام نے تاریخ سے سبق لے کر کبھی بھی اپنے عزت مندانہ موقف پسپائي اختیار نہيں کی کیونکہ مار کربھاگ جانے کا دور اب ختم ہوچکا ہے 
اس پروگرام کے آخر میں جامعہ المصطفی العالمیہ کے ایک طالب علم نے رہبرشہید کے ایصال ثواب کے لئے سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے مصائب پڑھے  اور نوحہ خوانی و سینہ زنی  بھی کی گئي  
مترجم و ویراستار : سید علی عباس رضوی 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ